وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت فوڈ سیکیورٹی کا خیبر پختونخوا کو فوری گندم سپلائی کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم کی ہدایت پر وزارت فوڈ سیکیورٹی کا خیبر پختونخوا کو فوری گندم سپلائی کرنے کا فیصلہ

وزیراعظم شہباز شریف کی خصوصی ہدایت پر وزارت فوڈ سیکیورٹی نے خیبر پختونخوا کو گندم فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

وزیراعظم کی جانب سے وزارت فوڈ سیکیورٹی کو احکامات جاری کیے گئے ہیں کہ وہ پاسکو (PASCO) کے ذریعے صوبے کو گندم کی بلاتعطل فراہمی شروع کرے۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر رانا تنویر حسین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کے اس اہم اقدام کا بنیادی مقصد خیبر پختونخوا کے عوام کو مہنگائی کے اثرات سے بچانا اور انہیں ریلیف فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آٹے کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیں، فی من آٹا 800 روپے مہنگا ہو گیا

انہوں نے بتایا کہ صوبے کو پاسکو کے ذریعے فوری اور مؤثر انداز میں گندم کی سپلائی یقینی بنانے کے لیے متعلقہ حکام کو باقاعدہ ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم کا یہ فیصلہ ملک میں غذائی تحفظ (فوڈ سیکیورٹی) کو برقرار رکھنے اور عوام کو براہِ راست ریلیف پہنچانے کے لیے ایک عملی اور مثبت قدم ہے۔

Scroll to Top