40 ہزار مالیت والے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی

نیشنل سیونگز سینٹر نے 40 ہزار روپے مالیت کے پرائز بانڈ کی قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

اس قرعہ اندازی کا سب سے بڑا اور پہلا انعام پانے والا خوش قسمت بانڈ نمبر810678 ہے جنہوں نے پورے 8 کروڑ روپے کی بھاری رقم اپنے نام کر لی ہے۔

دوسرے انعام کے لیے 3، 3 کروڑ روپے کی رقم مقرر کی گئی تھی جو تین مختلف خوش نصیبوں کے حصے میں آئی ہے۔

یہ انعام بانڈ نمبرز 159467، 855955 اور 954286 رکھنے والے افراد نے جیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 1500 روپے کے پرائز بانڈز کی قرعہ اندازی کی تاریخ سامنے آ گئی

انتظامیہ کے مطابق قرعہ اندازی کا تیسرا اور سب سے بڑا حصہ 660 افراد کے لیے مختص ہےجس کے تحت ہر کامیاب امیدوار کو 5 لاکھ روپے فی کس دیے جائیں گے۔

نیشنل سیونگز نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ انعامی رقم کی تصدیق کے لیے صرف سرکاری ذرائع اور فہرستوں پر بھروسا کریں اور اپنے بانڈ نمبرز کو اچھی طرح چیک کریں۔

Scroll to Top