سہ ماہی قسط میں کتنا اضافہ ہوا؟بالآخر بی آئی ایس پی کا نیا فیصلہ سامنے آگیا

سہ ماہی قسط میں کتنا اضافہ ہوا؟بالآخر بی آئی ایس پی کا نیا فیصلہ سامنے آگیا

وفاقی حکومت نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کے تحت مستحقین کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے آئندہ مالی سال سے سہ ماہی قسط بڑھا کر 18 ہزار روپے کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

یہ اعلان بی آئی ایس پی کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد کی جانب سے کیا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اقدام ملک کے غریب اور مستحق خاندانوں کو معاشی سہارا فراہم کرنے اور ان کی مالی خودمختاری کو مضبوط بنانے کی جانب اہم پیش رفت ہے۔

سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریب خاندانوں کی عزتِ نفس کا ضامن ہے اور اس کے خلاف منفی پروپیگنڈہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ادھر پروگرام میں شفافیت اور سہولت کے لیے ایک اور اہم تبدیلی کا اعلان بھی کیا گیا ہے۔ جولائی سے بی آئی ایس پی کی تمام ادائیگیاں روایتی طریقوں کے بجائے صرف ڈیجیٹل والٹس (Digital Wallets) کے ذریعے کی جائیں گی۔

اس نئے نظام کے تحت مستحق خواتین اپنے موبائل سم کے ذریعے ڈیجیٹل والٹس اکاؤنٹس کھول سکیں گی، جس کے بعد تمام رقوم براہِ راست انہی اکاؤنٹس میں منتقل کی جائیں گی۔ اس اقدام کا مقصد مستحقین کو بینکوں اور ادائیگی مراکز کے چکر سے نجات دلانا اور نظام کو مزید شفاف بنانا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بی آئی ایس پی کی ادائیگیاں سینٹرز یا مخصوص اے ٹی ایم کارڈز کے ذریعے کی جاتی تھیں۔ حکام کے مطابق نئے نظام سے ادائیگی کا عمل نہ صرف تیز ہوگا بلکہ زیادہ محفوظ بھی ہوگا۔

Scroll to Top