عالمی منڈی میں تیل مہنگا، کیا پاکستان میں پٹرول کی قیمتیں پھر بڑھ جائیں گی؟ جانیے

عالمی منڈی میں تیل مہنگا، کیا پاکستان میں پٹرول کی قیمتیں پھر بڑھ جائیں گی؟ جانیے

عالمی توانائی منڈیوں میں ایک بار پھر ہلچل دیکھی جا رہی ہے، جہاں امریکہ اور ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے اثرات نمایاں ہونے لگے ہیں۔ جغرافیائی سیاسی تناؤ کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں برینٹ کروڈ آئل کی قیمت 1.54 فیصد اضافے کے بعد 95 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (WTI) خام تیل بھی 1.81 فیصد اضافے کے ساتھ 92 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

ادھر اماراتی مربن آئل کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے، جو 1.98 فیصد بڑھ کر 90 ڈالر فی بیرل کی سطح تک پہنچ گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی توانائی کی سپلائی سے متعلق خدشات کو جنم دیتی ہے، جس کے باعث عالمی سرمایہ کار محفوظ اثاثوں کی جانب رجحان کرتے ہیں اور تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آتا ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر خطے کی صورتحال مزید کشیدہ ہوئی تو آئندہ دنوں میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ بھی ممکن ہے۔ دوسری جانب عالمی معیشت پہلے ہی مہنگائی کے دباؤ کا سامنا کر رہی ہے، جس سے صورتحال مزید پیچیدہ ہو سکتی ہے۔

Scroll to Top