بجٹ سے پہلے بڑی خبر! آئی ایم ایف نے سولر پینلز پر مجوزہ ٹیکس واپس لے لیا

بجٹ سے پہلے بڑی خبر! آئی ایم ایف نے سولر پینلز پر مجوزہ ٹیکس واپس لے لیا

سولر پینلز پر مجوزہ ٹیکس نہ بڑھانے پر آئی ایم ایف کی رضامندی، اہم پیش رفت سامنے آگئی

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے پاکستان میں سولر پینلز کی مصنوعات پر مجوزہ ٹیکس میں اضافہ نہ کرنے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے، جسے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی تیاری میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی کوششوں کے بعد آئی ایم ایف نے سولر پینلز اور اسٹیشنری اشیاء پر ٹیکس بڑھانے کا فیصلہ واپس لینے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ یہ فیصلہ عوامی مفادات کے تحفظ اور متبادل توانائی کے ذرائع کو فروغ دینے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق اس پیش رفت کو مالی سال 2026-27 کے وفاقی بجٹ کی تیاری کے دوران حکومت کی ایک اہم کامیابی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ملک میں شمسی توانائی کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

دوسری جانب حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان ریئل اسٹیٹ سیکٹر کے لیے مجوزہ ٹیکس رعایتوں سے متعلق مذاکرات بھی جاری ہیں، جن کے نتائج کو آئندہ بجٹ پالیسی میں اہم قرار دیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top