وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے قومی اسمبلی میں مالی سال 27-2026 کا بجٹ پیش کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 7 فیصد اضافے کا اعلان کر دیا ہے جبکہ ملک میں کم سے کم ماہانہ تنخواہ میں 10 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔
وزیر خزانہ نے سماجی تحفظ کے حوالے سے اہم اعلانات کرتے ہوئے بتایا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) کے تحت کفالت پروگرام کا دائرہ کار بڑھا کر 1 کروڑ 20 لاکھ خاندانوں تک وسیع کیا جائے گا اور اس کے ساتھ ہی غریب طلبہ کے لیے تعلیمی وظائف کے سلسلے کو بھی مزید وسعت دی جائے گی۔
بجٹ تقریر کے مطابق آئندہ مالی سال میں بی آئی ایس پی کے لیے مجموعی طور پر 838 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے، جو کہ پچھلے سال کے بجٹ کے مقابلے میں 17 فیصد زیادہ رقم بنتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وفاقی حکومت کا تنخواہ دار طبقے کیلئے ریلیف کا اعلان
سینیٹر محمد اورنگزیب نے علاقائی ترقی کے حوالے سے اخراجات کی تفصیلات بتاتے ہوئے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کے جاری اخراجات کی مد سے آزاد کشمیر کے لیے 146 ارب روپے اور گلگت بلتستان کے لیے 88 ارب روپے فراہم کیے جائیں گے۔





