عالمی تعطل کے بعد فیس بک اور میٹا کی دیگر سروسز دوبارہ بحال

میٹا کی ملکیت میں کام کرنے والے سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک اور دیگر سروسز جمعہ کے روز مختصر عالمی تعطل کے بعد دوبارہ بحال ہو گئیں، جس کے بعد دنیا بھر میں لاکھوں صارفین اپنے اکاؤنٹس تک دوبارہ رسائی حاصل کرنے لگے۔

ڈاؤن ڈیٹیکٹر کی رپورٹس کے مطابق خرابی کا آغاز اس وقت ہوا جب ویب اور موبائل ایپلی کیشنز استعمال کرنے والے صارفین کی بڑی تعداد نے مختلف ایرر میسجز موصول ہونے کی شکایات درج کرائیں۔

صارفین نے یہ بھی نشاندہی کی کہ فیس بک کے علاوہ انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ فیچر میں بھی مسائل پیش آئے، جس سے ظاہر ہوا کہ تعطل نے بیک وقت میٹا کی متعدد سروسز کو متاثر کیا۔

یہ بھی پڑھیں : ایزی پیسہ صارفین کیلئے بڑی خبر

قبل ازیں صارفین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہاکہ انہیں فیس بک پر میسجز بھیجنے اور نئی پوسٹس شیئر کرنے میں دشواری پیش آ رہی ہے جبکہ کئی صارفین کو دیگر فیچرز تک رسائی میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

واضح رہے کہ رواں سال فروری میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس بھی تکنیکی خرابی کا شکار ہوا تھاجس کے باعث امریکا اور برطانیہ میں ہزاروں صارفین کو سروس کے استعمال میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

Scroll to Top