ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ، بیلجیئم نے پاکستان کو 1-7 سے ہرا دیا

ایف آئی ایچ پرو ہاکی لیگ میں بیلجیئم نے پاکستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد ایک کے مقابلے میں سات گول سے شکست دے دی۔

میچ کے ابتدائی حصے میں پاکستان نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور تیسرے کوارٹر تک مقابلہ ایک، ایک گول سے برابر رہا۔

اس کے بعد بیلجیئم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں مجموعی طور پر چھ گول اسکور کیے اور میچ اپنے نام کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے میچ کا واحد گول رانا وحید نے اسکور کیا، تاہم قومی ٹیم برتری برقرار رکھنے میں ناکام رہی۔

اس شکست کے ساتھ ہی ایف آئی ایچ پرو لیگ میں پاکستان کی مسلسل شکستوں کی تعداد نو ہو گئی ہے، جبکہ ٹیم کو ایونٹ میں مشکلات کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا انڈر 18 ہاکی کپ! پاکستان نے پہلے میچ میں چین کو شکست دیدی

پاکستان اپنی اگلی مہم میں اسپین کے خلاف میدان میں اترے گا، جہاں قومی ٹیم شکستوں کے سلسلے کو توڑنے اور بہتر نتائج کے حصول کے لیے پرعزم ہوگی۔

Scroll to Top