آڈیو لیک کیس! عدالت سے علی امین گنڈاپور کے حوالے سے اچھی خبر آ گئی

آڈیو لیک کیس! عدالت سے علی امین گنڈاپور کے حوالے سے اچھی خبر آ گئی

سیشن عدالت نے آڈیو لیک کیس میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے ہیں۔

اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جاوید اقبال سپرا نے کیس کی سماعت کی۔ دورانِ سماعت وکیلِ صفائی نے مؤقف اختیار کیا کہ صرف ایک سماعت میں عدم پیشی کے باعث وارنٹ جاری کیے گئے تھے، جبکہ علی امین گنڈاپور عدالت میں پیش ہو کر سرنڈر کر چکے ہیں اور وہ عدالت کے رحم و کرم پر ہیں۔

وکیلِ صفائی نے استدعا کی کہ چونکہ عدالت وارنٹ جاری کر سکتی ہے تو انہیں منسوخ کرنے کا اختیار بھی رکھتی ہے، لہٰذا وارنٹ واپس لیے جائیں۔

دلائل سننے کے بعد عدالت نے آڈیو لیک کیس میں جاری وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے اور کیس کی مزید سماعت 15 جولائی تک ملتوی کر دی۔

Scroll to Top