محکمہ موسمیات نے آج رات ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔
موسم کی تازہ ترین صورتحال کے مطابق آج رات خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب، اسلام آباد، بالائی سندھ اور شمال و شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر بادل گرج چمک کے ساتھ برسیں گے جبکہ اس دوران بعض علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اس موسمی نظام کے تحت شمال مشرقی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں چند مقامات پر تیز اور موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہےجس سے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں : بنوں میں آندھی اور موسلادھار بارش نے تباہی مچا دی
دوسری جانب ملک کے دیگر تمام علاقوں میں موسم بدستور گرم اور خشک رہنے کی توقع کی جا رہی ہے۔





