بلوچستان کے ضلع خاران میں کلی ساروان کے قریب سیکیورٹی فورسزنے بڑی کارروائی کرتے ہوئےفتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔
یہ کارروائی اس وقت پیش آئی جب موٹر سائیکلوں پر سوار فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کوکلی ساروان کے شمال مشرقی سمت میں دیکھا گیا۔ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے تعاقب کرنے پر فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد موقع پر ہی ڈھیر ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں : انگور اڈا بارڈر پر انسانی ہمدردی کی اعلیٰ مثال، پاکستان سیکیورٹی فورسز نے افغان خاتون کو تحفظ فراہم کر دیا
ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، آر پی جی (RPG) کا گولہ بارود، موٹر سائیکلیں، بجلی کا سامان اور تاریں برآمد ہوئی ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق برآمد شدہ مواد سے یہ واضح خدشہ ظاہر ہوتا ہے کہ یہ گروپ کسی بڑے مسلح حملے یا بم بنانے اور اسے نصب کرنے کی تخریب کارانہ تیاری میں تھا۔





