آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس صرف امریکا نافذ کر سکتا ہے، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں ٹول ٹیکس کے نفاذ کا اختیار صرف امریکا کے پاس ہے۔

اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ 60 روزہ جنگ بندی کے دوران آبنائے ہرمز میں کسی بھی قسم کا ٹول ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی اس مدت کے بعد ایسا کوئی چارج عائد کیا جا سکے گا۔

رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق امریکی صدر نے مؤقف اختیار کیا کہ آبنائے ہرمز میں کسی بھی ٹول ٹیکس کا نفاذ صرف امریکا کی منظوری اور مفاد کے تحت ممکن ہے جبکہ اس کے بغیر کوئی فریق ایسا اقدام نہیں کر سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر کبھی ایسا ٹول نافذ کیا گیا تو اس کا مقصد امریکی خدمات کے اخراجات کی وصولی ہو سکتا ہے کیونکہ امریکا نے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے گارڈین اینجل جیسا کردار ادا کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران نےآبنائے ہرمز تمام بحری آمدورفت کےلیے بندکردی

صدر ٹرمپ کے مطابق خطے میں امریکی سکیورٹی اور خدمات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا اور ان کے اخراجات کا بوجھ بھی مدنظر رکھا جانا چاہیے۔

Scroll to Top