امریکہ اور ایران کے درمیان سوئٹزرلینڈ برگن اسٹاک میں باضابطہ مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے جن میں پاکستان اور قطر کے وفود بھی شریک ہیں۔
قطری وزارت خارجہ کے مطابق مذاکرات کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان طے پانے والی مفاہمتی یادداشت کے تمام پہلوؤں پر مشتمل حتمی معاہدے کی شرائط کو حتمی شکل دینے کے لیے ماہرین اور تکنیکی ماہرین پر مشتمل خصوصی ورکنگ گروپس تشکیل دے دیے گئے ہیں۔
قطری وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ مفاہمتی یادداشت پر عمل درآمد کی نگرانی، پیش رفت کا جائزہ لینے اور حتمی معاہدے کی تکمیل کے لیے فالو اَپ گروپس بھی قائم کیے گئے ہیں، جو مذاکراتی عمل کو مؤثر انداز میں آگے بڑھانے میں معاون ثابت ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: برگن اسٹاک، وزیراعظم شہباز شریف اور ایرانی وفد کی ملاقات، فیلڈ مارشل بھی شریک
قطری حکام کے مطابق تمام فریق نیک نیتی کے ساتھ مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کے لیے پُرعزم ہیں تاکہ ایک جامع، پائیدار اور دیرپا معاہدے تک پہنچا جا سکے۔





