امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات، پاکستان کے کردار کو سراہا۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور حالیہ سفارتی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران دونوں جانب سے خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا، ذرائع کے مطابق جے ڈی وینس نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آپ نے جو کیا ہم اس کے لیے شکر گزار ہیں۔
امریکی نائب صدر نے ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکراتی عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے پاکستان کا کردار زبردست رہا ہے، انہوں نے پاکستان کے حوالے سے اپنے مثبت جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا، ہمیں پاکستان سے محبت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: برگن اسٹاک، امریکہ اور ایران کے درمیان باضابطہ مذاکرات کا آغاز، پاکستانی اور قطری وفود بھی شریک
ملاقات میں امریکی خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بھی موجود تھے، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکی نائب صدر جے ڈی وینس سے مصافحہ کیا۔





