آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نہ صرف ایک ممتاز عسکری رہنما ہیں بلکہ ان کی مؤثر سفارتکاری اور عالمی سطح پر کردار نے بھی بھرپور توجہ حاصل کی ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے نہ صرف دفاعی میدان میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا بلکہ سفارتی سطح پر بھی اہم کردار ادا کیا۔ ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انہوں نے علاقائی استحکام، امن اور مکالمے کے فروغ کے لیے مثبت کوششیں کیں جنہیں بین الاقوامی سطح پر بھی توجہ حاصل ہوئی۔
فیلڈ مارشل کا منصب غیر معمولی عسکری قیادت، بصیرت اور قومی مفادات کے تحفظ کی علامت سمجھا جاتا ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر مشکل حالات میں بھی پُراعتماد فیصلے کرنے، قومی یکجہتی کو فروغ دینے اور ریاستی مفادات کے تحفظ کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر نہ صرف بہترین سپہ سالار بلکہ بہترین سفارتکار بھی ہیں، امریکی نائب صدر
فیلڈ مارشل کی کی قیادت میں نظم و ضبط، پیشہ ورانہ مہارت اور خدمتِ وطن کے جذبے کو خصوصی اہمیت دی گئی، ان کی شخصیت عزمِ محکم، استقامت اور قومی وابستگی کی عکاس سمجھی جاتی ہے جبکہ حامی انہیں قومی وقار، استحکام اور مضبوط قیادت کی علامت قرار دیتے ہیں۔





