امریکا اور ایران کے درمیان جاری سفارتی رابطوں میں مثبت پیش رفت کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
دونوں ممالک کے درمیان ہونے والے اہم مذاکرات کے اثرات فوری طور پر عالمی مارکیٹ پر نظر آئے، جس کے باعث تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی۔
رپورٹس کے مطابق مذاکرات میں پیش رفت کے بعد برینٹ خام تیل کی قیمت میں ایک ڈالر سے زائد کمی ہوئی، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت 79.44 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
واضح رہے کہ سوئٹزرلینڈ میں امریکا اور ایران کے درمیان اہم مذاکرات ہوئے، جن کے بعد قطر اور پاکستان کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ بھی جاری کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں : امریکا ایران کے سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے تکنیکی مذاکرات کا مشترکہ اعلامیہ جاری
اعلامیے کے مطابق مذاکراتی عمل کی نگرانی کو مؤثر بنانے کے لیے ایک اعلیٰ سطح کمیٹی قائم کرنے پر اتفاق کیا گیا ہے، جبکہ دونوں ممالک کے درمیان حتمی معاہدے تک پہنچنے کے لیے 60 روزہ جامع روڈمیپ کی منظوری بھی دے دی گئی ہے۔
مذاکرات میں مثبت پیش رفت کے بعد عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کو سفارتی صورتحال میں بہتری کا اہم اثر قرار دیا جا رہا ہے۔





