ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے تاریخی امن معاہدے پر باقاعدہ دستخط کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست کریش دیکھا گیا ہے۔
واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی کامیابی اور بحری راستوں کی بحالی کی خبریں سامنے آتے ہی بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں 7 فیصد سے زائد گر گئی ہیں۔
لندن سے موصول ہونے والی معاشی اطلاعات کے مطابق اس بڑی مندی کے بعد امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی قیمت کم ہو کر80 ڈالر فی بیرل کی سطح پر آ گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں : ایران کے ساتھ مفاہمتی ڈیل پر دستخط ہو چکے،آبنائے ہرمز کھول دی گئی ہے،ٹرمپ کا اعلان
دوسری جانب بین الاقوامی منڈی میں یو اے ای مربن تیل73 ڈالر فی بیرل کی سطح پر موجود ہے،جبکہ برینٹ خام تیل83ڈالر فی بیرل کی سطح پر فروخت ہوتا رہا۔





