ارجنٹائن کے کپتان اور عالمی فٹبال کے سپر اسٹار لیونل میسی نے ایک بار پھر میدانِ عمل میں وہ کارنامہ انجام دے دیا ہے جو فٹبال کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
جاری ورلڈکپ کے ابتدائی دو مقابلوں میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میسی نے ایک ساتھ کئی بڑے عالمی ریکارڈز اپنے نام کر کے فٹبال کی دنیا میں ایک نیا ریکارڈ بک مرتب کر دیا ہے۔
تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق لیونل میسی اب ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ 18 گول اسکور کرنے والے دنیا کے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے عالمی کپ میں سب سے زیادہ 28 میچزکھیلنے کا منفرد اعزاز بھی حاصل کر لیا ہے۔
ارجنٹائن کو فتوحات دلوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے کپتان نے ورلڈکپ کی تاریخ میں سب سے زیادہ 18 فتوحات کا حصہ بننے کا ریکارڈ بھی اپنے نام درج کرایا، جبکہ وہ عالمی کپ کے دوران میدان میں سب سے زیادہ 2 ہزار 489 منٹ گزارنے والے فٹبالر بھی بن چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں : کرکٹ کی تاریخ میں نیا عالمی ریکارڈ قائم ہو گیا
عمر کی چوتھی دہائی (39 سال کے قریب) میں ہونے کے باوجود میسی کی یہ لازوال فارم اور فٹنس دنیا بھر کے ماہرین اور شائقین کو حیران کر رہی ہے۔





