سوات کے علاقے مٹہ میں رکشہ اور موٹر کار کے درمیان ہولناک تصادم کے نتیجے میں ایک خاتون جاں بحق جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 14 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
حادثہ رکشے کے بریک فیل ہونے اور بے قابو ہو کر کار سے ٹکرانے کے باعث پیش آیاجس کے بعد دونوں گاڑیاں سڑک سے نیچے جا گریں۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی کنٹرول روم ریسکیو 1122 سوات کی میڈیکل ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تمام زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور فوری طور پر تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال مٹہ منتقل کیا۔
یہ بھی پڑھیں : غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کیخلاف کارروائی، سوات سے 1807 افراد واپس بھیج دیے گئے
ترجمان ریسکیو 1122 سوات کے مطابق حادثے میں زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن کا ہسپتال میں علاج جاری ہے جبکہ ایک خاتون زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی تھیں۔





