تباہ کن زلزلوں کے بعد وینزویلا میں ایک اور طاقتور زلزلہ

وینزویلا کے ساحل کے قریب ایک اور طاقتور زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

یورپی بحیرۂ روم زلزلہ پیما مرکز کے مطابق 4.8 شدت کا زلزلہ مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3 بج کر 20 منٹ پر وینزویلا کی شمالی ریاست اراگوا کے قریب محسوس کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز وینزویلا میں 7.2 اور 7.5 شدت کے دو بڑے زلزلوں کے بعد اب تک متعدد آفٹر شاکس اور نسبتاً کم شدت کے کئی زلزلے بھی ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔

وینزویلا میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 1,430 ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وینزویلا میں شدید زلزلے، دارالحکومت کراکس سمیت متعدد شہر تباہ، اموات بڑھ گئیں

خبرایجنسی کے مطابق دارالحکومت کراکس اور دیگر متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں، ملبے تلے دبے افراد کی تلاش کا عمل تاحال جاری ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اب تک ملبے سے 300 سے زائد لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ 3,000 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں مختلف اسپتالوں میں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق زلزلے کے بعد اب تک 430 آفٹر شاکس بھی محسوس کیے جا چکے ہیں، جس کے باعث متاثرہ علاقوں میں خوف و ہراس برقرار ہے اور ریسکیو کارروائیوں کو مشکلات کا سامنا ہے

Scroll to Top