بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے منسوب جعلی ایکس اکاؤنٹ اسلام آباد پوسٹ مستقل طور پر بند

بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے منسوب ایک جعلی ایکس اکاؤنٹ کو مستقل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔

اکاؤنٹ سوشل میڈیا پر گمراہ کن معلومات اور پروپیگنڈا پھیلانے کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

پلیٹ فارم انتظامیہ کی جانب سے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر اکاؤنٹ کو ہمیشہ کے لیے معطل کر دیا گیا۔

سوشل میڈیا پر جعلی اکاؤنٹس کے خلاف کارروائیاں غلط معلومات اور فیک نیوز کے پھیلاؤ کی روک تھام کے لیے اہم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی پروازوں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع

واضح رہے کہ حالیہ عرصے میں مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز جعلی اور گمراہ کن سرگرمیوں میں ملوث اکاؤنٹس کے خلاف سخت اقدامات کر رہے ہیں۔

Scroll to Top