وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے صوابدیدی فنڈ میں اضافہ، اہم فیصلہ سامنے آگیا

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے صوابدیدی فنڈ میں اضافہ، اہم فیصلہ سامنے آگیا

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے صوابدیدی فنڈ میں 780 فیصد اضافہ، بجٹ میں 4 ارب 40 کروڑ روپے مختص کر دیے گئے۔

بجٹ دستاویزات کے مطابق آئندہ مالی سال کے لیے وزیراعلیٰ کے صوابدیدی فنڈ کی مد میں 4 ارب 40 کروڑ روپے مختص کیے گئے ہیں، جو گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔

دستاویزات کے مطابق مالی سال 2025-26 میں وزیراعلیٰ کے صوابدیدی فنڈ کے لیے 50 کروڑ روپے رکھے گئے تھے، جبکہ نئے بجٹ میں اس رقم میں 780 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

بجٹ میں صوابدیدی فنڈ میں ہونے والے اس بڑے اضافے نے سیاسی اور عوامی حلقوں میں توجہ حاصل کر لی ہے۔ بجٹ دستاویزات کے مطابق یہ رقم وزیراعلیٰ کے صوابدیدی اخراجات اور مختلف عوامی و انتظامی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مختص کی گئی ہے۔

خیبرپختونخوا حکومت کے مالی سال 2026-27 کے بجٹ میں مختلف ترقیاتی اور انتظامی شعبوں کے لیے بھی فنڈز مختص کیے گئے ہیں، تاہم وزیراعلیٰ کے صوابدیدی فنڈ میں ہونے والا غیر معمولی اضافہ بجٹ کی نمایاں خصوصیات میں شامل ہے۔

Scroll to Top