سونا سستا ہو گیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

سونا سستا ہو گیا، عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں کمی ، فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟ جانئے

عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے اثرات مقامی صرافہ بازاروں پر بھی مرتب ہوئے، جہاں کاروباری ہفتے کے پہلے روز سونے اور چاندی دونوں کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں پیر کے روز فی اونس سونے کی قیمت 23 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 65 ڈالر پر آ گئی، جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں قیمتی دھات کی قیمتوں میں مندی کا رجحان دیکھا گیا۔

عالمی مارکیٹ میں کمی کے اثرات کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں بھی 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 300 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 28 ہزار 936 روپے کی سطح پر آ گئی۔

اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت بھی ایک ہزار 972 روپے کی کمی کے بعد 3 لاکھ 67 ہزار 743 روپے ریکارڈ کی گئی۔

دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھی گئی۔ مقامی مارکیٹ میں فی تولہ چاندی 69 روپے سستی ہو کر 6 ہزار 324 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 59 روپے کمی کے بعد 5 ہزار 421 روپے ہو گئی۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ، امریکی ڈالر کی قدر، شرح سود سے متعلق توقعات اور عالمی معاشی حالات مقامی مارکیٹ پر بھی براہِ راست اثر انداز ہوتے ہیں، جس کے باعث قیمتی دھاتوں کی قیمتوں میں روزانہ کی بنیاد پر رد و بدل دیکھنے میں آتا ہے۔

Scroll to Top