میرے خلاف اے این پی رہنما کی خبر کیوں چلائی ؟ مینا خان آفریدی کی پختون ڈیجیٹل کو لیگل نوٹس کی دھمکی

میرے خلاف اے این پی رہنما کی خبر کیوں چلائی ؟ مینا خان آفریدی کی پختون ڈیجیٹل کو لیگل نوٹس کی دھمکی

خیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر مینا خان آفریدی نے پختون ڈیجیٹل پر اپنے خلاف خبر نشر ہونے پر عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما حسین شاہ یوسفزئی اور پختون ڈیجیٹل کو نوٹس بھیجنے کی دھمکی دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پختون ڈیجیٹل نے حال ہی میں اے این پی کے رہنما حسین شاہ یوسفزئی کی ایک خبر چلائی تھی، جس میں انہوں نے صوبائی وزیر مینا خان آفریدی پر ڈاکٹروں کی بھرتیوں کے عوض مبینہ طور پر پیسے لینے کے سنگین الزامات عائد کیے تھے۔

پختون ڈیجیٹل پر یہ خبر سامنے آنے کے بعد صوبائی وزیر مینا خان آفریدی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹویٹر) پر اپنےبیان میں کہاکہ حسین شاہ یوسفزئی ہم کوئی ایزی لوڈ نہیں کرتے، بلکہ ایزی لوڈ کا رستہ روکتے ہے- مجھے معلوم ہے کہ اپ کو عمران خان کے حکومت سے بڑی تکلیف ہے، کیونکہ اپکی سیاسی سپیس جو سکڑ کر رہ گئی ہے-

انہوں نے مزید لکھا کہ اب بھاگنا نہیں میرا لیگل نوٹس کل تمہیں موصول ہو جائیگا- ساتھ میں اس چینل (پختون ڈیجیٹل )کو بھی جس نے یہ خبر چلائی ہے-

Scroll to Top