آجکل سوشل میڈیا پر ایک اکاؤنٹ Waheeda Jammu Kashmiri جس کا ہینڈلKashmiriWaheeda کے نام سے سرگرم ہے جو کالعدم ایکشن کمیٹی کا حمایتی بنا ہوا ہے اور روز جھوٹی خبروں کا انبار لگائے ہوئے ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق چھان بین سے پتہ چلتا ہے کہ مبینہ طور پر یہ اکاؤنٹ فاریا عتیق نامی ایک بھارتی نژاد برطانوی شہری چلا رہی ہے۔
یہ خاتون اپنے آپ کو کشمیریوں کے حقوق کی علمبردار بتاتی ہے لیکن جب اس اکاؤنٹ کی چھان بین کی گئی تو پتہ چلا موصوفہ لندن میں ہی پیدا ہوئی اور وہاں ہی بھارتی کمیونٹی کے زیر سایہ ساری زندگی بسر کی۔ آج تک اس نے پاکستان اور آزاد کشمیر نہیں دیکھا۔
ہ ویسے تو بدنام زمانہ بھارتی پراکسی یو کے پی این پی کی کارکن تھی لیکن اب اس نے لندن کےقریب لیوٹن میں JFJK کے نام سے ایک تنظیم بنائی ہے جس کا کام کشمیریوں میں خودمختاری کا زہر ڈالنا اور دو قومی نظریہ کی مخالفت کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : یونیورسٹی روڈ پر ایک اور پانی کی لائن متاثر، کئی علاقوں میں سپلائی معطل
ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے وہ دو قومی نظریہ مردہ باد کے نعرے لگا رہی ہے۔
بہت عرصہ پہلے بھارتی را جان چکی تھی کہ ہر کشمیری کا ایمان ہے کہ اسلام کے تعلق سے اسلام کی محبت سے ہم پاکستانی ہیں، پاکستان ہمارا ہے۔
اس لیے را نے اس وحیدہ جیسے کارندوں کو یہ مشن دیا کہ قومیت کا نعرہ مار کر کشمیریوں میں خود مختاری اور پھر بعد میں بھارت کے ساتھ الحاق پر رضا مند کریں۔
بھارتی را کا یہ منصوبہ بھی انشاللہ دریا برد ہو گا کیونکہ پاکستان میں بسنے والا ہر شخص کشمیر سے لے کر کراچی تک اور سکردو سے لے کر گوادر تک پاکستان کا مطلب کیا لا الہ الاللہ پر جان نچھاور کرنے والا ہے۔





