ریاض: وفاقی وزیر داخلہ و انسدادِ منشیات محسن نقوی سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے، جہاں ان کا شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے پرتپاک استقبال کیا۔
سرکاری ذرائع کے مطابق محسن نقوی اپنے دورۂ سعودی عرب کے دوران سعودی وزیر داخلہ سمیت دیگر اعلیٰ حکومتی شخصیات سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔
ریاض۔ وفاقی وزیرداخلہ و نارکوٹکس کنٹرول محسن نقوی سعودی عرب کے دورے پر ریاض پہنچ گئے
شاہ خالد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر سعودی عرب کے وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود نے پاکستانی ہم منصب محسن نقوی کا پرتپاک استقبال کیا pic.twitter.com/QTbsaEe8hZ— Ministry of Interior GoP (@MOIofficialGoP) June 30, 2026
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقاتوں میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دوطرفہ تعلقات، باہمی تعاون، سکیورٹی سمیت مشترکہ دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں : خیبر پختونخوا: چند لمحوں میں 3 خاندانوں کی خوشیاں اجڑ گئیں
دورے کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے، دوطرفہ روابط کو مضبوط بنانے اور باہمی شراکت داری کے فروغ سے متعلق امور بھی زیر غور آئیں گے۔
حکام کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان قریبی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے حوالے سے اہم پیش رفت تصور کیا جا رہا ہے۔





