قومی وطن پارٹی کو خیبرپختونخوا میں بڑا جھٹکا، سید فیاض علی شاہ پیپلز پارٹی میں شامل

شاہد جان

قومی وطن پارٹی کے سینئر نائب صدر سید فیاض علی شاہ نے اپنے ساتھیوں سمیت پارٹی چھوڑ کر پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے۔

سید فیاض علی شاہ نے زرداری ہاؤس میں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے خصوصی ملاقات کی اور ان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

اس اہم سیاسی ملاقات کے دوران سید فیاض علی شاہ نے قومی وطن پارٹی کی سٹی تنظیم کے دیگر عہدیداروں سمیت باقاعدہ طور پر پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں : پی ٹی آئی کی سابق سیکرٹری اطلاعات شکیلہ وحیدکا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے سید فیاض علی شاہ اور ان کے ساتھیوں کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور صوبے میں پارٹی کو مزید فعال بنانے پر زور دیا۔

Scroll to Top