پی ٹی آئی کی سابق سیکرٹری اطلاعات شکیلہ وحیدکا پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شعبہ خواتین کی سابق سیکرٹری اطلاعات شکیلہ وحید نے بڑا سیاسی فیصلہ کرتے ہوئے تحریک انصاف سے راہیں جدا کر لی ہیں اور باقاعدہ طور پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) میں شمولیت اختیار کر لی ہے۔

اس موقع پر انہوں نے پیپلز پارٹی کی قیادت اور منشور پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی ملک میں عوامی حقوق کی حقیقی جدوجہد کی علامت ہے۔

پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر حسین بخاری نے شکیلہ وحید کو پارٹی میں خوش آمدید کہا اور انہیں پارٹی کا مفلر پہنایا۔

نیئر حسین بخاری کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی آج ملک کی واحد امید بن کر ابھری ہے اور شکیلہ وحید جیسی باصلاحیت خواتین کی شمولیت سے پارٹی کا وومن ونگ مزید مضبوط اور متحرک ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کے دروازے ہر اس شخص کے لیے کھلے ہیں جو جمہوریت پر یقین رکھتا ہے اور عوامی خدمت کا جذبہ رکھتا ہے۔

Scroll to Top