خیبرپختونخوا میں موسم سے متعلق نئی پیشگوئی جاری

محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور سمیت صوبے کے میدانی علاقوں میں موسم جزوی ابر آلود رہے گا جبکہ شام کے اوقات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

دوسری جانب ڈی آئی خان، بنوں، ٹانک اور جنوبی اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ درجہ حرارت بنوں میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب 66 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں بارشیں، 14 افراد زندگی کی بازی ہار گئے، درجنوں زخمی ہو گئے

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش مالم جبہ میں 16 ملی میٹر جبکہ مہمند میں 15 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی۔

Scroll to Top