ڈرائیورز ہو جائیں تیار، لائسنس کے حوالے سے بڑا اعلان

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے محکمہ ٹرانسپورٹ، خیبر پختونخوا انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (KPITB) اور دَستک ڈیجیٹل پلیٹ فارم کے اشتراک سے الیکٹرانک ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت متعارف کرا دی ہے، جس کے تحت شہری اب اپنا ڈرائیونگ لائسنس موبائل فون پر بھی استعمال کر سکیں گے۔

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جاری کردہ بیان کے مطابق یہ اقدام بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ڈیجیٹل پاکستان وژن کے تحت عوام کو جدید، شفاف اور آسان سرکاری خدمات کی فراہمی کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔

حکومت کے مطابق الیکٹرانک ڈرائیونگ لائسنس ہر وقت موبائل فون پر دستیاب ہوگا اور اسے پولیس، سرکاری اداروں اور عدالتوں میں مکمل طور پر قابل قبول تصور کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں : پاسپورٹ گھر بیٹھے حاصل کریں، حکومت کا اہم اعلان

بیان میں کہا گیا ہے کہ الیکٹرانک لائسنس کی تصدیق محفوظ کیو آر کوڈ کے ذریعے چند سیکنڈ میں آن لائن کی جا سکے گی، جس سے جعل سازی اور ردوبدل کے امکانات کم ہوں گے۔

صوبائی حکومت کے مطابق نئی سہولت کے بعد شہریوں کو فزیکل ڈرائیونگ لائسنس ساتھ رکھنے کی ضرورت نہیں رہے گی، جس سے انہیں مزید آسانی اور سہولت میسر آئے گی۔

Scroll to Top