پنالٹی شوٹ آؤٹ میں آسٹریلیا کو شکست، مصر نے نئی تاریخ رقم کر دی

فیفا فٹبال ورلڈ کپ 2026 کے راؤنڈ آف 32 میں مصر نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کر اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

ڈیلاس میں کھیلے گئے میچ کے مقررہ اور اضافی وقت کے اختتام پر دونوں ٹیمیں ایک، ایک گول سے برابر تھیں، جس کے بعد فاتح کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے کیا گیا۔

پنالٹی شوٹ آؤٹ میں مصر نے چار جبکہ آسٹریلیا نے دو گول اسکور کیے، یوں مصری ٹیم نے شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے ایونٹ کے آخری 16 مرحلے میں جگہ بنا لی۔

یہ بھی پڑھیں : پرتگال نے فیفا ورلڈ کپ کے پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پری کوارٹر فائنل میں مصر کا مقابلہ ارجنٹینا یا کیپ ورڈی کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔

تاریخی کامیابی کے بعد مصر کے اسٹار فٹبالر محمد صلاح خوشی سے آبدیدہ ہو گئے، جبکہ شکست کے بعد آسٹریلوی کھلاڑی مایوس اور افسردہ دکھائی دیے۔

Scroll to Top