پشاور: ڈپٹی کمشنر پشاور نے ویزا اوورسٹے افغان شہریوں سے متعلق اہم مراسلہ جاری کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ضروری کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔
مراسلے کے مطابق ویزا کی مدت ختم ہونے کے باوجود پاکستان میں مقیم افغان شہریوں کی فہرست ایس ایس پی آپریشنز، تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر متعلقہ حکام کو ارسال کر دی گئی ہے تاکہ ان کے خلاف مقررہ ضابطوں کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
دستاویز میں ہدایت کی گئی ہے کہ غیر قانونی غیر ملکیوں کی وطن واپسی پلان کے تحت کارروائی یقینی بنائی جائے اور کارروائی مکمل ہونے کے بعد تفصیلی رپورٹ ڈپٹی کمشنر آفس کو ارسال کی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: افغان مہاجرین کی ڈیڈ لائن ختم، سوات سے کتنے واپس چلے گئے اور کتنے اب بھی موجود؟ تازہ رپورٹ سامنے آگئی
مراسلے کی نقول چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا، کمشنر پشاور، سی سی پی او پشاور، اسپیشل برانچ اور دیگر متعلقہ اداروں کو بھی بھجوا دی گئی ہیں تاکہ باہمی رابطے کے ذریعے کارروائی کو مؤثر بنایا جا سکے۔
یہ مراسلہ 3 جولائی 2026 کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس) کی جانب سے جاری کیا گیا۔





