نصیر آباد کے علاقے چھتر میں ٹائم بم دھماکے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،پولیس

نصیر آباد کے علاقے چھتر میں ٹائم بم دھماکے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ،پولیس

بلوچستان کے ضلع نصیر آباد کی تحصیل چھتر میں دہشت گردوں کی جانب سے نصب کیے گئے ٹائم بم کے دو یکے بعد دیگرے دھماکے ہوئے ہیں تاہم خوش قسمتی سے ان واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

ڈی ایس پی چھتر حیدر علی منجھو کے مطابق دہشت گردوں نے ٹائم بم علاقے میں موجود ٹیوب ویلوں کے قریب نصب کر رکھے تھےجو یکے بعد دیگرے زوردار دھماکوں سے پھٹ گئے۔ دھماکوں کی آواز سنتے ہی سیکیورٹی فورسز اور پولیس کی بھاری نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ٹیوب ویلوں کے قریب دھماکوں کا مقصد علاقے میں خوف و ہراس پھیلانا اور املاک کو نقصان پہنچانا تھاتاہم کسی فرد کی موجودگی نہ ہونے کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : منگی ڈیم پولیس اسٹیشن واقعہ:آپریشن شعبان میں مزید 13 خارجی ہلاک،تعداد39ہوگئی

سیکیورٹی فورسز نے ارد گرد کے راستوں کی ناکہ بندی کر کے ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔

Scroll to Top