ڈیڈلائن ختم ہوتے ہی طورخم بارڈر پر بڑا اقدام، 3790 افغان شہری اپنے ملک روانہ

ڈیڈلائن ختم ہوتے ہی طورخم بارڈر پر بڑا اقدام، 3790 افغان شہری اپنے ملک روانہ

پاک افغان طورخم بارڈر کے ذریعے افغان شہریوں کی وطن واپسی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز مجموعی طور پر 3 ہزار 790 افغان شہری طورخم بارڈر کے راستے افغانستان روانہ ہوئے۔

ذرائع کے مطابق سب سے زیادہ 1 ہزار 834 افغان شہری حمزہ بابا ہولڈنگ سینٹر، لنڈی کوتل سے اپنے وطن واپس بھیجے گئے، جبکہ جمعہ خان کیمپ سے 838 اور اضا خیل کیمپ سے 448 افغان شہریوں کی وطن واپسی مکمل کی گئی۔

اسی طرح کوہاٹ کیمپ سے 329، نوشہرہ کیمپ سے 171 اور ناگمان کیمپ سے 135 افغان شہری افغانستان روانہ ہوئے۔ مزید برآں ہری پور کیمپ سے 18، صوابی سے 8 اور ضلع خیبر جمرود سے 9 افغان شہریوں کی واپسی بھی عمل میں لائی گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کی پالیسی کے تحت غیر قانونی طور پر مقیم افغان شہریوں کی وطن واپسی کا عمل مرحلہ وار جاری ہے، جس کے لیے مختلف ہولڈنگ سینٹرز اور کیمپوں سے روزانہ کی بنیاد پر افغان شہریوں کو طورخم بارڈر کے راستے افغانستان روانہ کیا جا رہا ہے۔

Scroll to Top