سولر پینلز سستے ہوئے یا مہنگے؟ قیمتیں کہاں پہنچ گئیں، نئے ریٹس سامنے آگئے

سولر پینلز سستے ہوئے یا مہنگے؟ قیمتیں کہاں پہنچ گئیں، نئے ریٹس سامنے آگئے

سولر پینلز کی قیمتوں میں اُتار چڑھاؤ، 16 جولائی کو مختلف شہروں میں تازہ ترین ریٹس سامنے آگئے

پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتیں مختلف شہروں میں مارکیٹ، طلب و رسد اور دستیابی کے باعث مختلف ہیں۔ 16 جولائی کو ملک کے بڑے شہروں میں سولر پینلز کے تازہ ترین نرخ جاری کردیئے گئے ہیں۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق سولر پینلز کی قیمت کا انحصار معیار، کمپنی، دستاویزات اور شہر کے حساب سے ہوتا ہے۔ بعض شہروں میں تھوک مارکیٹ سے خریداری کی صورت میں صارفین کو نسبتاً بہتر ریٹس مل سکتے ہیں۔

تازہ ترین ریٹس کے مطابق کراچی میں سولر پینلز کی قیمت 37 سے 43 روپے فی واٹ تک ہے، جبکہ لاہور اور ملتان میں قیمتیں 38 سے 44 روپے فی واٹ کے درمیان ہیں۔

اسلام آباد میں سولر پینلز 40 سے 46 روپے فی واٹ، راولپنڈی میں 39 سے 45 روپے فی واٹ، جبکہ پشاور میں 40 سے 45 روپے فی واٹ تک دستیاب ہیں۔

دیگر شہروں میں فیصل آباد میں سولر پینلز کی قیمت 39 سے 44 روپے فی واٹ، کوئٹہ میں 40 سے 45 روپے فی واٹ تک ریکارڈ کی گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق سولر پینلز خریدتے وقت صرف قیمت کے بجائے معیار، وارنٹی، برانڈ اور مستند ڈیلر سے خریداری کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے۔ صارفین بہتر قیمت کے لیے اپنے شہر کی تھوک مارکیٹ یا مجاز ڈیلرز سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

Scroll to Top