مردان میں جلالہ خوڑ میں 13 سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق، ریسکیو ٹیم نے لاش نکال لی

مردان: جلالہ خوڑ میں نہانے کے دوران 13 سالہ نوجوان ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے لاش نکال لی۔

ریسکیو 1122 مردان کے مطابق کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوئی کہ جلالہ خوڑ میں ایک نوجوان ڈوب گیا ہے، جس پر فوری طور پر غوطہ خور ٹیم موقع پر روانہ کی گئی۔

ریسکیو 1122 کی غوطہ خور ٹیم نے آپریشن کے دوران 13 سالہ نوجوان فرمان کی لاش کو پانی سے نکال لیا۔

یہ بھی پڑھیں : اپر کوہستان سے افسوسناک خبرآگئی ، ہر آنکھ اشکبار

ریسکیو میڈیکل ٹیم نے جاں بحق نوجوان کی لاش کو مزید کارروائی کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب نوجوان نہانے کے دوران گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوب گیا۔

Scroll to Top