نیویارک: فیفا ورلڈ کپ 2026 کے فائنل میں دفاعی چیمپئن ارجنٹینا کو 0-1 سے شکست دے کر دوسری بار عالمی چیمپئن بننے والی اسپین کی ٹیم پر کروڑوں ڈالر کی انعامی رقم کی بارش ہوگئی۔
نیویارک میں کھیلے گئے سنسنی خیز فائنل میں مقررہ 90 منٹ کے ساتھ اضافی وقت کے پہلے ہاف تک بھی دونوں ٹیمیں گول کرنے میں ناکام رہیں۔
فیصلہ کن اضافی وقت کے دوسرے ہاف کے آغاز میں اسپین کے فیران ٹوریس نے شاندار گول کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی، جو آخر تک برقرار رہی۔ اس کامیابی کے ساتھ اسپین نے 16 سال بعد دوسری مرتبہ فیفا ورلڈ کپ کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
فاتح اور رنر اپ ٹیم کو کتنی انعامی رقم ملی؟
فیفا ورلڈ کپ 2026 کی فاتح ٹیم اسپین کو 5 کروڑ امریکی ڈالر کی انعامی رقم دی گئی، جبکہ رنر اپ ارجنٹینا کو 3 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز ملے۔
یہ بھی پڑھیں : شکست کا غم ناقابلِ برداشت، میسی خاموش رہے مگر آنکھیں سب کچھ کہہ گئیں
تیسری پوزیشن حاصل کرنے والی انگلینڈ کی ٹیم کو 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالر، جبکہ چوتھے نمبر پر آنے والی فرانس کی ٹیم کو 2 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی انعامی رقم دی گئی۔
فیفا کے مطابق ورلڈ کپ 2026 میں مجموعی طور پر 65 کروڑ 50 لاکھ امریکی ڈالر انعامی رقم کی صورت میں تقسیم کیے گئے، جو 2022 کے ورلڈ کپ کے 44 کروڑ ڈالر کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔





