ژوب سے کراچی جانیوالی گاڑی پر دہشتگردوں کی فائرنگ، علاج کیلئے جانیوالی خاتون جاں بحق، بچے سمیت 2 افراد زخمی

ژوب سے کراچی جانیوالی گاڑی پر دہشتگردوں کی فائرنگ، علاج کیلئے جانیوالی خاتون جاں بحق، بچے سمیت 2 افراد زخمی

Pakistan SCO Summit 2026

بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگچر کے قریب دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق جبکہ ایک بچے سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دہشتگرد سڑک پر کھڑے ہو کر گاڑیوں کی چیکنگ کر رہے تھے کہ اسی دوران ژوب سے کراچی جانے والی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔ فائرنگ کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ایک بیمار خاتون، جو علاج کے لیے کراچی جا رہی تھی، جاں بحق ہوگئی جبکہ اس کے بچے سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا، جبکہ جاں بحق خاتون کی لاش بھی ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کرنے کے لیے منتقل کر دی گئی۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔ حکام کی جانب سے واقعے کی تحقیقات جاری ہیں تاکہ فائرنگ میں ملوث افراد کا تعین کیا جا سکے۔

ژوب سے کراچی جانے والے مسافروں اور مقامی افراد میں واقعے کے بعد خوف و تشویش پائی جا رہی ہے، جبکہ حکام نے علاقے میں سیکیورٹی اقدامات مزید سخت کر دیے ہیں۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top