پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ، نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ،نوٹیفکیشن جاری

Pakistan SCO Summit 2026

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے جس کا نوٹیفکیشن اوگرا کی جانب سے جاری کر دیا گیا ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق 22 جولائی 2026ء سے ہوگا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 93 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 320 روپے 73 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کا 22 جولائی سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 15 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 367 روپے 21 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top