محمد اعجاز آفریدی
خیبر پختونخواحکومت کے محکمہ ہیومن ریسورس مینجمنٹ نے صوبے میں انتظامی افسران کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔
نوٹیفکیشنز کے مطابق ایم ڈی خیبر پختونخوا پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی علی قدر صفی کا تبادلہ کر کے انہیں ایچ آر ایم ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ اسپیشل سیکرٹری ون محکمہ خزانہ زبیر احمد کو ایم ڈی کیپرا کا اضافی چارج تفویض کر دیا گیا ہے۔
اسی طرح تعیناتی کے منتظر افسر نیک محمد کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل کولئی پلاس مقرر کیا گیا ہے جبکہ وہاں پہلے سے تعینات ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر صادق احمد کا تبادلہ کر کے انہیں ڈپٹی ڈائریکٹر خیبر پختونخوا ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی لگا دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں : وزیراعلی سہیل آفریدی کا اپنا ضلع بھی تعلیمی بحران کا شکار،خیبر کے اسکولوں میں اساتذہ کی 465 آسامیاں خالی
دیگر تبادلوں میں سیٹلمنٹ آفیسر نوشہرہ عمر احمد خان کی خدمات ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر کے طور پر تعنیاتی کے لیے ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی کے سپرد کر دی گئی ہیں جبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر ایجوکیشن مانیٹرنگ اتھارٹی زاہد پرویز کو تبادلے کے بعد ایچ آر ایم ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔





