آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن کا 22 جولائی سے ملک گیر ہڑتال کا اعلان

Pakistan SCO Summit 2026

وفاقی حکومت سے مذاکرات کی ناکامی کے بعد آل پاکستان پیٹرول پمپ اونرز ایسوسی ایشن نے 22 جولائی کی رات 12 بجے سے ملک بھر میں غیر معینہ مدت کے لیے ہڑتال کا اعلان کر دیا ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق وفاقی وزیر پیٹرولیم کے ساتھ ہونے والے مذاکرات کسی مثبت نتیجے پر پہنچے بغیر ختم ہو گئے۔ منافع (مارجنز) میں اضافے اور روزانہ کی بنیاد پر قیمتوں کے نفاذ سمیت دیگر اہم مطالبات پر اتفاق نہ ہونے کے باعث مذاکرات ناکام ہوئے۔

ترجمان ایسوسی ایشن نے بتایا کہ 22 جولائی کی رات 12 بجے سے ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس مکمل طور پر بند رہیں گے اور مطالبات کی منظوری تک یہ ہڑتال بلا تعطل جاری رہے گی۔

ایسوسی ایشن نے تمام پیٹرول پمپ مالکان کو ہڑتال میں بھرپور شرکت، مکمل اتحاد برقرار رکھنے اور پرامن احتجاج کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے نئے نظام کی تفصیلات سامنے آگئیں

انہوں نے حکومت سے زور دے کر مطالبہ کیا ہے کہ مالکان کے جائز مطالبات پر فوری اور قابلِ قبول فیصلہ کیا جائے بصورت دیگر ملک گیر ہڑتال مطالبات کی منظوری تک ختم نہیں کی جائے ۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top