کم بجٹ میں بڑی سواری !یونائیٹڈ 70 سی سی کی نئی قیمت جان کر آپ بھی کہیں گے، یہی بائیک بہتر ہے

کم بجٹ میں بڑی سواری !یونائیٹڈ 70 سی سی کی نئی قیمت جان کر آپ بھی کہیں گے، یہی بائیک بہتر ہے

کمپنی کے مطابق یہ موٹرسائیکل مضبوط ساخت، کم ایندھن خرچ اور آسان دیکھ بھال کے باعث صارفین کی توجہ حاصل کر رہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں کم قیمت، بہترین فیول ایوریج اور کم دیکھ بھال کے باعث 70 سی سی موٹرسائیکلیں آج بھی لاکھوں افراد کی پہلی ترجیح ہیں۔ ایسے میں یونائیٹڈ موٹرسائیکل نے اپنے مقبول 70 سی سی ماڈل کی نئی قیمت جاری کردی ہے، جس نے صارفین کی توجہ حاصل کرلی ہے۔

کمپنی کے مطابق یونائیٹڈ 70 سی سی موٹرسائیکل کی قیمت 1 لاکھ 14 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔ کم بجٹ میں روزمرہ سفر کے لیے موزوں یہ موٹرسائیکل بہتر مائلیج اور کم خرچ کے باعث صارفین میں مقبول سمجھی جاتی ہے۔

یونائیٹڈ 70 سی سی کو مضبوط باڈی، بہتر کارکردگی اور ایندھن کی بچت کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ اس میں نصب انجن مؤثر کارکردگی فراہم کرتا ہے، جبکہ کم فیول خرچ کے باعث صارفین کے سفری اخراجات میں کمی لانے میں مددگار ثابت ہوتا ہے۔

موٹرسائیکل کی مضبوط فریم، آرام دہ نشست اور ہموار سواری اسے شہری علاقوں کے ساتھ ساتھ طویل سفر کے لیے بھی موزوں بناتی ہے۔ اس کے علاوہ یونائیٹڈ کا ملک بھر میں موجود آفٹر سیلز سروس نیٹ ورک اور اسپیئر پارٹس کی دستیابی بھی صارفین کے لیے ایک اہم سہولت قرار دی جاتی ہے۔

کمپنی کے مطابق یونائیٹڈ 70 سی سی ان افراد کے لیے ایک مناسب انتخاب ہے جو کم قیمت میں بہتر مائلیج، آسان دیکھ بھال اور روزمرہ استعمال کے لیے قابلِ اعتماد موٹرسائیکل چاہتے ہیں۔

Scroll to Top