بجلی کے بلوں سے پریشان عوام کیلئے اہم خبر،بالآخر سولر پینلز کی قیمتیں سامنے آگئیں

سولر لگوانا مہنگا یا سستا؟انتظار ختم ، پاکستان بھر سے نئی قیمتیں سامنے آگئیں

Pakistan SCO Summit 2026

پاکستان میں سولر پینلز کی قیمتیں شہر کے لحاظ سے مختلف ہیں، جبکہ مارکیٹ میں قیمتوں کا انحصار معیار، کمپنی، ڈیلر اور خریداری کی جگہ پر ہوتا ہے۔

ماہرین کے مطابق سولر پینلز خریدتے وقت صارفین کو چاہیے کہ وہ اپنے قریبی تھوک مارکیٹ یا مجاز ڈیلرز سے قیمتوں کا موازنہ ضرور کریں، کیونکہ بعض اوقات کمپنیاں مارکیٹ ریٹ سے زیادہ قیمتیں بھی پیش کرتی ہیں۔

تازہ ریٹس کے مطابق اسلام آباد میں اے گریڈ ڈاکیومنٹڈ سولر پینلز کی قیمت 40 سے 46 روپے فی واٹ تک ہے، جبکہ راولپنڈی میں یہ قیمت 39 سے 45 روپے فی واٹ تک ہے۔

لاہور اور ملتان میں سولر پینلز 38 سے 44 روپے فی واٹ، فیصل آباد میں 39 سے 44 روپے فی واٹ، جبکہ کوئٹہ اور پشاور میں 40 سے 45 روپے فی واٹ تک دستیاب ہیں۔

کراچی میں سولر پینلز کی قیمت دیگر بڑے شہروں کے مقابلے میں قدرے کم ریکارڈ کی گئی ہے، جہاں قیمت 37 سے 43 روپے فی واٹ تک ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سولر سسٹم لگوانے والے صارفین خریداری سے قبل پینل کی کوالٹی، وارنٹی، کمپنی کی ساکھ اور انسٹالیشن کے اخراجات کو بھی مدنظر رکھیں تاکہ بہتر فیصلہ کیا جا سکے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top