پاکستان اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا
پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد سونا خریداروں کی پہنچ سے مزید دور ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔
آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت میں 4 ہزار 600 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 3 ہزار 944 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 10 گرام سونا 3 لاکھ 71 ہزار 944 روپے کا ہوگیا۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ دیکھا گیا، جہاں فی تولہ چاندی 7 روپے مہنگی ہوکر 6 ہزار 403 روپے کی ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی رہی، جہاں فی اونس سونا 46 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 114 ڈالر کا ہوگیا۔
ماہرین کے مطابق عالمی معاشی صورتحال، سرمایہ کاروں کا رجحان اور مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال سونے کی قیمتوں میں اضافے کی اہم وجوہات میں شامل ہیں۔





