خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات تاخیر کا شکار ہونے کا خدشہ

Pakistan SCO Summit 2026

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے بلدیاتی قانون میں کی جانے والی حالیہ ترمیم کو آئین سے متصادم قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔

اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کی جانب سے چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کو ایک مراسلہ بھی ارسال کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے مطابق صوبائی حکومت کی نئی ترمیم کے تحت ویلج کونسل کی آبادی کی حد 30 ہزار سے 40 ہزار مقرر کی گئی ہےجو کہ آئینی حدود سے تجاوز ہے۔

خط میں واضح کیا گیا ہے کہ آئین پاکستان کے تحت حلقہ بندیاں کرنا صرف اور صرف الیکشن کمیشن کا اختیار ہے اور قانون سازی کے ذریعے الیکشن کمیشن کے آئینی اختیارات کو کم نہیں کیا جا سکتا۔

مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ آبادی کی اس نئی حد کی وجہ سے ویلج کونسلز کی ازسرنو حلقہ بندی کا عمل شدید متاثر ہوا ہے جس کے باعث صوبے میں بلدیاتی انتخابات التوا کا شکار ہونے کا قوی خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کے 23 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن کا 15 روز بعد دوبارہ مشاورتی اجلاس بلانے کا فیصلہ

اس کے علاوہ موجودہ کونسلز کی تعداد سے متعلق بھی شدید قانونی ابہام پیدا ہو چکا ہے۔

Pakistan SCO Summit 2026
Scroll to Top