سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

عالمی اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد مقامی سطح پر فی تولہ سونا 4 لاکھ 27 ہزار 436 روپے کی سطح پر آ گیا ہے۔

صرافہ بازار کی رپورٹ کے مطابق مقامی سطح پر سونا محض 2 روز کے دوران مجموعی طور پر 6 ہزار 400 روپے سستا ہوا ہے۔

تازہ ترین اعداد و شمار کے تحت 10 گرام سونے کی قیمت میں 3 ہزار 944 روپے کی بڑی کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 66 ہزار 457 روپے ہو گئی ہے۔

سونے کے ساتھ ساتھ چاندی کی قیمتوں میں بھی نمایاں گراوٹ دیکھی گئی ہے، فی تولہ چاندی کی قیمت کم ہو کر 6 ہزار 309 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سونا مہنگا یا سستا؟ عالمی منڈی میں سونے کی قیمتوں نے پلٹا کھا لیا، نئی صورتحال سامنے آگئی

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں شدید مندی کا رجحان رہا، فی اونس سونا 46 ڈالر سستا ہو کر 4,050 ڈالر پر آ گیا ہے، جس کا براہِ راست اثر مقامی مارکیٹ پر بھی پڑا ہے۔

Scroll to Top