ایف سی ساؤتھ کی دالبندین میں کارروائی،فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گرد ہلاک، اسلحہ برآمد

ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) نے ضلع چاغی کے علاقے دالبندین (پدگ) میں کامیا ب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 3 دہشت گردوں کو جہنم واصل کر دیا ہے۔

ملزمان کے قبضے سے جدید اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ آپریشن ہدگ گڈانی ہوٹل کے قریب 6 ایل پی جی بوزروں سمیت 15 بڑی گاڑیوں کو نذرِ آتش کرنے، جلاؤ گھیراؤ، مقامی عوام سے لوٹ مار اور بھتہ خوری میں ملوث فتنہ الہندوستان کے عناصر کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔

سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کے مقام کا مؤثر گھیراؤ کیا اور جوابی کارروائی میں تینوں دہشت گرد موقع پر ہی مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیں : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کویتی وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی دلچسپی اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

حکام کےمطابق علاقے میں امن و امان کے قیام اور دہشت گرد عناصر کے مکمل خاتمے کے لیے آپریشنز بلا تعطل جاری رہیں گے اور آخری دہشت گرد کے خاتمے تک یہ پیش قدمی برقرار رہے گی۔

Scroll to Top