پیٹرول سستا، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ،نوٹیفکیشن جاری

پیٹرول سستا، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ ،نوٹیفکیشن جاری

حکومت نے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی سفارشات پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نئی ترمیم کا اعلان کر دیا ہے۔

پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ڈیزل کی قیمت میں 2.24 روپے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 388.38 روپے سے بڑھ کر 390.62 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

دوسری جانب عوام کو معمولی ریلیف دیتے ہوئے پیٹرول کی قیمت میں 0.75 روپے (75 پیسے) فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔ اس کمی کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 335.81 روپے سے گھٹ کر 335.06 روپے فی لیٹر ہو گئی ہے۔

وزارتِ توانائی کے مطابق نئی قیمتوں پر عملدرآمد 30 جولائی فوری طور پر شروع ہو جائے گا۔

Scroll to Top