حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق بڑا فیصلہ حکومت نے ملک کے پیٹرولیم شعبے کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا اہم فیصلہ کر لیا ہے، جس کا مقصد پیٹرولیم سیکٹر میں مسابقت بڑھانا اور قیمتوں کے نظام کو آزاد کرنا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں تجاویز جلد وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی، جبکہ پیٹرولیم پرائسنگ کمیٹی آئندہ دو ہفتوں کے اندر اپنا باضابطہ پلان وزیراعظم کو سونپ دے گی۔ مجوزہ منصو بے کے مطابق پہلے مرحلے میں پیٹرول کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کیا جائے گا، جبکہ دوسرے مرحلے میں دیگر پیٹرولیم مصنوعات کو بھی اس نظام میں شامل کیا جائے گا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ان اصلاحات سے پیٹرولیم مارکیٹ میں شفافیت بڑھے گی اور صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔ حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق بڑا فیصلہ حکام کے مطابق ڈیزل سستا کرنے کے باوجود مقامی ریفائنریوں کی مالی استعداد پر منفی اثر نہیں پڑنے دیا جائے گا۔ پیٹرولیم پرائسنگ کمیٹی آئندہ جمعرات تک اپنی ان تمام سفارشات کو حتمی شکل دے گی۔

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات سے متعلق بڑا فیصلہ

حکومت نے ملک کے پیٹرولیم شعبے کو مرحلہ وار ڈی ریگولیٹ کرنے کا اہم فیصلہ کر لیا ہے جس کا مقصد پیٹرولیم سیکٹر میں مسابقت بڑھانا اور قیمتوں کے نظام کو آزاد کرنا ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزارت پیٹرولیم کے ذرائع کے مطابق اس سلسلے میں تجاویز جلد وزیراعظم کو پیش کی جائیں گی، جبکہ پیٹرولیم پرائسنگ کمیٹی آئندہ دو ہفتوں کے اندر اپنا باضابطہ پلان وزیراعظم کو سونپ دے گی۔ مجوزہ منصو بے کے مطابق پہلے مرحلے میں پیٹرول کی قیمتوں کو ڈی ریگولیٹ کیا جائے گا، جبکہ دوسرے مرحلے میں دیگر پیٹرولیم مصنوعات کو بھی اس نظام میں شامل کیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ ان اصلاحات سے پیٹرولیم مارکیٹ میں شفافیت بڑھے گی اور صارفین کو فائدہ پہنچے گا۔

دوسری جانب، صارفین کو فوری ریلیف فراہم کرنے کے لیے ہائی اسپیڈ ڈیزل سستا کرنے کی تیاری بھی شروع کر دی گئی ہے۔ اس مقصد کے لیے ہائی اسپیڈ ڈیزل کا کریک اسپریڈ 70 ڈالر فی بیرل سے کم کر کے 35 سے 40 ڈالر کرنے کی تجویز زیرِ غور ہے، جس سے مقامی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں : دہشت گردوں کے پاس صرف دو راستے ہیں،ہتھیار ڈالیں یا ریاستی آپریشن کا سامنا کریں،ڈی جی آئی ایس پی آر

حکام کے مطابق ڈیزل سستا کرنے کے باوجود مقامی ریفائنریوں کی مالی استعداد پر منفی اثر نہیں پڑنے دیا جائے گا۔ پیٹرولیم پرائسنگ کمیٹی آئندہ جمعرات تک اپنی ان تمام سفارشات کو حتمی شکل دے گی۔

Scroll to Top