محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا میں طوفافی بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کی خیبرپختونخوا میں طوفافی بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نےخیبر پختونخوا سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی ہے جبکہ صوبے کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز خیبر پختونخوا کے اضلاع دیر، سوات، کوہستان، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مالاکنڈ، نوشہرہ، چارسدہ، صوابی، بونیر، کوہاٹ، کرم، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، پشاور، مردان، ہنگو، ٹانک، لکی مروت، کرک، ڈی آئی خان، بنوں اور وزیرستان میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، جبکہ اس دوران چند مقامات پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔ بالائی خیبر پختونخوا کے اضلاع دیر، سوات، کوہستان، بونیر، بٹگرام، مانسہرہ، شانگلہ اور ایبٹ آباد کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ ندی نالوں میں طغیانی اور پشاور و نوشہرہ کے نشیبی علاقوں کے زیرِ آب آنے کا اندیشہ ہے۔

ملک کے دیگر حصوں کی صورتحال کے بارے میں محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز اسلام آباد، پنجاب، سندھ، کشمیر اور شمال مشرقی بلوچستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے جبکہ چند مقامات پر شدید موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ایبٹ آباد اور کوہاٹ تعلیمی بورڈز نے میٹرک نتائج کی تاریخوں کا اعلان کر دیا

پنجاب کے تمام اضلاع بشمول راولپنڈی، لاہور، فیصل آباد اور ملتان جبکہ سندھ کے تمام اہم اضلاع بشمول کراچی، حیدرآباد اور سکھر میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

بلوچستان میں ژوب، بارکھان، نصیر آباد، سبی اور خضدار سمیت چند اضلاع میں بارش ہو سکتی ہے جبکہ بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

Scroll to Top